ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی کے شیوکمار کے خلاف داخل ایف آئی آر اچانک بی بی ایم پی افسر نے واپس لے لی

ڈی کے شیوکمار کے خلاف داخل ایف آئی آر اچانک بی بی ایم پی افسر نے واپس لے لی

Tue, 09 Oct 2018 11:18:53    S.O. News Service

بنگلورو،9؍ اکتوبر(ایس او نیوز) غیر قانونی ہورڈنگ (اشتہارات) نکالے جانے سے متعلق معاملہ میں بی بی ایم پی کی جانب سے ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ڈی کے شیوکمار کے خلاف داخل ایف آئی آر واپس لے لی گئی ہے۔ راجہ راجیشوری نگر علاقہ میں ڈی کے شیوکمار نے ہورڈنگس پر عائد پابندی کے باوجود اپنے اشتہارات نہیں ہٹائے۔ ا س معاملے میں بی بی ایم پی کے معاون کندایہ افسر متوراج نے بیاٹ رائن پورہ پولیس تھانہ میں شکایت درج کروائی تھی۔ اس پہ وہاں کے پولیس افسر نے ڈی کے شیوکمار کے خلاف ایف آئی آر داخل کی تھی لیکن اچانک متوراج نے شیوکمار کے خلاف کی گئی شکایت واپس لے لی۔ جس کی وجہ سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔ شیوکمار کے خلاف داخل شکایت سے متعلق خود متوراج نے پولیس تھانہ جاکر شکایت واپس لی اور وضاحت پیش کی کہ جس مقام پر غیر قانونی ہورڈنگ تھا وہ جگہ شیوکمار کی ملکیت نہیں ہے۔ شکایت کرنے میں مجھ سے غلطی ہوگئی ہے ۔ اس لئے میں معذرت خواہ ہوں ، ہائی کورٹ کے حکم کے بعد میسورروڈ کے نینہ پالیہ کے قریب شیوکمار کی ملکیت والی جگہ سے غیر قانونی ہورڈنگ ہٹانے بی بی ایم پی نے نوٹس جاری کیا تھا لیکن ڈی کے نے نوٹس پر توجہ نہیں دی۔ اس میں متوراج نے بیاٹ رائن پورہ میں ایف آئی آر داخل کروائی تھی۔


Share: